EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
جنازہ دیکھتے وقت کی دعا
حضرت رسولِؐ اکرم سے منقول ہے کہ جو شخص بھی کوئی جنازہ دیکھے یہ دعا پڑھے: تو آسمان پر کوئی ایسا فرشتہ باقی نہیں رہتا جو اس پر رحم کھا کر گریہ نہ کرے۔
اَللهُ اَكْبَرُ
خدا بزرگ تر ہے۔
هٰذَا مَا وَعَدَنَا اللّٰهُ وَ رَسُوْلُهُ
یہی وہ چیز ہے جس کا ﷲ و رسولؐ نے ہم سے وعدہ کیا
وَ صَدَقَ اللّٰهُ وَ رَسُوْلُهُ
ﷲ اور اس کے رسولؐ نے سچ فرمایا
اَللّٰهُمَّ زِدْنَا اِيْمَانًا وَ تَسْلِيْمًا
اے معبود! ہمارے ایمان و تسلیم میں اضافہ کر
اَلْحَمْدُلِلّٰهِ الَّذِىْ تَعَزَّزَ بِالْقُدْرَةِ
حمد ہے ﷲ کے لیے جو اپنی قدرت سے غالب ہوا
وَ قَهَرَ الْعِبَادَ بِالْمَوْتِ
اور موت کے ذریعے بندوں پر حاوی ہوا۔
حضرت امام جعفر صادقؑ منقول ہے کہ جنازہ اٹھاتے وقت یہ دعا پڑھے:
بِسْمِ اللّٰهِ وَ بِاللّٰهِ
خدا کے نام سے خدا کی ذات سے
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَ اٰلِ مُحَمَّدٍ
خدایا رحمت نازل فرما محمدؐ و آل محمدؐ پر
وَاغْفِرْ لِلْمُؤْمِنِيْنَ وَ الْمُؤْمِنَاتِ
اور مومنین اور مومنات کو بخش دے
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِىْ لَمْ يَجْعَلْنِىْ مِنَ السَّوَادِ الْمُخْتَرَمِ
روایت میں ہے حضرت امام زین العابدین ہر جنازہ کو دیکھ کر یہ دعا پڑھتے تھے:
حمد ہے ﷲ کے لیے جس نے مجھے ہلاک ہونے والے گروہ میں نہیں رکھا ۔
واضح رہے عورتوں کے لئے تشیع جنازہ سنت نہیں ہے۔ اور بعض لوگوں نے کہا ہے کہ جنازہ کو بہت تیز لے کر چلنا بھی مکروہ ہے۔
فضیلتِ تشیع جنازہ
جو شخص تشیع جنازہ میں شامل ہے اس کے لئے فضول باتیں کرنا اور ہنسنا بھی مکروہ ہے اور علامہّ مجلسیؒ نے حلیۃ المتقین میں فرمایا ہے کہ حضرت رسولؐ اکرم سے منقول ہے کہ جو شخص نماز جنازہ پڑھتا ہے اس پر ستّر ہزار فرشتے نماز پڑھتے ہیں اور اس کے گذشتہ گناہ بخش دیئے جاتے ہیں۔ اور اگر وہ اس کے دفن ہونے تک ساتھ رہے تو اسے ہر قدم کے بدلے ایک قیراط ثواب دیا جائے گا اور قیراط کوہ احد کے برابر ہوتا ہےاور دوسری حدیث میں فرمایا کہ جو مومن بھی کسی کی نماز جنازہ پڑھتا ہے اس پر جنت واجب ہو جاتی ہے مگر یہ کہ منافق یا والدین کا عاق شدہ ہو۔