قطب راوندیؒ نے اپنی کتاب دعوات میں امام رضا علیہ السلام سے روایت کی ہے کہ حضرت رسول ؐ خدا نے فرمایا ہے جو شخص یہ چاہتا ہے کہ مجاہدین سے زیادہ آسمان پر اس کی تعریف کی جائے تو ہر روز یہ دعا پڑھے اگر اسے کوئی حاجت ہو گی تو وہ پوری ہو جائے گی اور اگر کوئی دشمن ہو گا تو اس پر غلبہ حاصل ہو گا اور قرض دار ہو گا تو ادا ہو جائے گا اور اگر کوئی ہم و غم ہو گا تو دور ہو جائے گا۔ یہ دعا سات آسمانوں سے بلند ہو کر لوح محفوظ تک پہنچ جاتی ہے تاکہ اس پر اس کے لئے اسے لکھا جائے۔ یہ دعا یہ ہے:۔