EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
نماز اعرابی
سید بن طاؤسؒ نے جمال الا السبوع میں شیخ تلّعکبری سے نقل کیا ہے کہ انھوں نے اپنی سند کے ساتھ زید بن ثابت سے روایت کی ہے کہ ایک بدّو خانہ بدوش نے رسولؐ اکرم میں حاضر ہو کر کہا کہ میرے ماں باپ آپ پر قربان۔
اے رسولؐ خدا ہم گاؤں میں رہتے ہیں جو مدینے سے دور ہے اور ہم ہر جمعہ کو نماز جمعہ میں شرکت نہیں کر سکتے ہیں لہٰذا مجھے کوئی ایسا عمل بتائیں جس کو انجام دینے کے بعد جمعہ کی فضیلت حاصل کر سکوں اور جب اپنے قبیلے میں واپس جاؤں تو ان کو بھی سکھاؤں۔
حضرت نے فرمایا کہ جب دن چڑھ جائے تو دو رکعت نماز پڑھنا۔ پہلی رکعت میں حمد کے بعد سات مرتبہ قل اعوذُ بربّ الفلق اور دوسری رکعت میں سات مرتبہ قل اعوذُ بربّ الناس پڑھنا۔ اور سلام کے بعد سات مرتبہ آیۃ الکرسی پڑھ کر آٹھ رکعت اور پڑھنا دو سلام کے ساتھ اور ہر رکعت کے بعد تشہد پڑھنا مگر سلام نہ پڑھنا اور جب چار رکعتیں مکمل ہو جائے تو سلام پڑھنا اور دوسری چار رکعتیں بھی اسی طرح پڑھنا اور ہر رکعت میں ایک مرتبہ حمد ایک مرتبہ اذا جاء نصر اللہ پچیس ۲۵؍ مرتبہ قل ھو اللہ پڑھنا اور تشہد و سلام سے فارغ ہو کر سات مرتبہ یہ دعا پڑھنا:۔
يَا حَىُّ يَا قَيُّوْمُ
اے خدا جو زندہ ہے اور سب اسی سے قائم ہیں۔
يَا ذَاالْجَلَالِ وَالْاِكْرَامِ
اے صاحبِ جلال و اکرام،
يَا اِلٰهَ الْاَوَّلِيْنَ وَ الْاٰ خِرِيْنَ
اے اوّلین و آخرین کے معبود،
يَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِيْنَ
سب سے زیادہ رحم کرنے والے،
يَا رَحْمٰنَ الدُّنْيَا وَ الْاٰ خِرَةِ وَ رَحِيْمَهُمَا
اے دنیا و آخرت کے رحمٰن و رحیم
يَا رَبِّ يَا رَبِّ يَا رَبِّ يَا رَبِّ
اے پروردگار، اے پروردگار، اے پروردگار، اے پروردگار،
يَا رَبِّ يَا رَبِّ يَا رَبِّ
اے پروردگار، اے پروردگار، اے پروردگار،
يَا اَللهُ يَا اَللهُ يَا اَللهُ يَا اَللهُ
اے اللہ، اے اللہ، اے اللہ، اے اللہ،
يَا اَللهُ يَا اَللهُ يَا اَللهُ
اے اللہ، اے اللہ، اے اللہ،
صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّ اٰلِهٖ
محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
وَاغْفِرْلِىْ۔
اور مجھے معاف کردے۔
پھر اپنی حاجت طلب کر کے ستّر مرتبہ کہنا:
لَاحَوْلَ وَلَاقُوَّةَ اِلَّا بِاللهِ الْعَلِىِّ الْعَظِيْمِ سُبْحَانَ اللّٰهِ رَبِّ الْعَرْشِ الْكَرِيْمِ۔
کوئی طاقت اور کوئی قوّت اللہ کے بغیر نہیں ہے۔
پھر حضرت نے فرمایا کہ اس خداوند عالم کے حق کی قسم جس نے مجھے حق کے ساتھ مبعوث کیا ہے کہ جو مومن اور مومنہ روزِ جمعہ یہ نماز پڑھے گا میں اس کی جنت کا ضامن ہوں اور وہ اپنی جگہ سے اٹھنے نہ پائے گا کہ اس کے اور اس کے والدین کے تمام گناہ بخش دیئے جائیں گے ۔
سُبْحَانَ اللّٰهِ رَبِّ الْعَرْشِ الْكَرِيْمِ۔
پاک ہے اللہ جو عزّت والے عرش کا مالک ہے ۔
اور خداوند عالم اس کو تمام مسلمان بستیوں میں اس دن ہر نماز پڑھنے والوں کے برابر ثواب عنایت کرے گااور اسی طرح اسے مشرق و مغرب کے درمیان جس نے بھی نماز ادا کی ہو گی یا روزہ رکھا ہو گااس کے برابر اجر دیا جائے گا اور خدا اسے اتنا دے گا جو نہ کسی آنکھ نے دیکھا ہو گا اور نہ کسی کان نے سنا ہو گا۔
شیخ عباس قمیؒ فرماتے ہین کہ شیخ طوسیؒ نے بھی مصباح میں اس نماز کو نقل کیا ہے لیکن ان کی نماز میں مذکورہ دعا نہیں ہے بلکہ کہا ہے جب نماز سے فارغ ہو جائے تو ستّر مرتبہ یہ کہے:۔
سُبْحَانَ اللّٰهِ رَبِّ الْعَرْشِ الْكَرِيْمِ
پاک ہے اللہ جو عزّت والے عرش کا مالک ہے ۔