EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
نماز وحشت
یہ نماز دو درکعت ہے پہلی رکعت میں سورۂ حمد کے بعد آیۃ الکرسی اور دوسری رکعت میں سورۂ حمد کے بعد دس مرتبہ انّا انزلناہُ پڑھے اور سلام کے بعد کہے:۔
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّ اٰلِ مُحَمَّدٍ
خدایا محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
اور فلاں کی جگہ میت کا نام لے۔
وَّابْعَثْ ثَوَابَهَا اِلٰى قَبْرِ ۔۔۔
اس نماز کا ثواب فلاں کی قبر کو پہنچادے
ایک اور طریقہ سید بن طاؤسؒ نے حضرت رسولؐ خدا سے روایت کی ہے کہ آپؐ نے فرمایا کہ میت پر قبر میں پہلی رات سے زیادہ سخت کوئی وقت نہیں گذرتا ہے۔ لہٰذا صدقہ دے کر اپنے مردوں پر رحم کرو اور صدقہ دینےکے لئے کوئی چیز نہ ہو تو کوئی شخص دو رکعت نماز پڑھےجس کی پہلی رکعت میں ایک مرتبہ حمد اور دو مرتبہ قل ھو اللہ پڑھے اور دوسری رکعت میں ایک مرتبہ الحمد اور الہٰکم التکاثر دس مرتبہ پڑھے اور سلام کے بعد کہے:۔
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّ اٰلِ مُحَمَّدٍ
خدایا محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
وَّابْعَثْ ثَوَابَهَا اِلٰى قَبْرِ ذٰلِكَ الْمَيِّتِ۔۔۔
اور اس نماز کا ثواب اس میّت (فلاں ابن فلاں) کی قبر کو پہنچا دے
خداوند عالم اسی وقت اس مردہ کی قبر کی طرف ایک ہزار ملائکہ بھیجتا ہے جن میں سے ہر ملک کے پاس ایک ہزار بہترین لباس ہوتا ہے اور پھر اس کی قبر کو قیامت تک کے لئے کشادہ و وسیع بنا دیتا ہے اور نماز پڑھنے والے کو وہ تمام نیکیاں عطا کر دیتا ہے جن پر سورج کی روشنی پڑتی ہو۔ اور اس کے چالیس درجے بلند کر دیئے جاتے ہیں ۔