تسبیح سے استخارہ کی کیفیت
یاد رہے کہ والد علامہ مجلسیؒ نے اپنے استاد شیخ بہائیؒ سے روایت کی ہے انھوں نے کہا کہ میں نے اپنے ان بزرگ اساتذہ سے جو امامِ زمانہؑ عجل اللہ فرجہٗ ملاقات کرتے تھے،
سنا ہے تسبیح سے استخارہ کرنے کا ایک طریقہ یہ ہے تسبیح کو ہاتھ میں لے کر تین بار محمدؐ و آل محمدؐ پر صلوات بھیجے اور پھر دونوں کو پکڑ کر دو دو کر کے شمار کرے اگر آخر میں ایک باقی رہے تو اس کام کو انجام دےدے اور اگر دو۲؍ باقی رہیں تو انجام نہ دیں ۔