EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
نماز کاملہ
۲۰ یاد رکھو کہ روز جمعہ کے لئے نافلہ کے علاوہ بیس رکعت اور ہے جس کی کیفیت بنا بر مشہور یہ ہے کہ چھ رکعت طلوع آفتاب کے تھوڑے بعد پڑھے، چھ رکعت ناشتہ کے وقت اور چھ رکعت نزدیک زوال اور دو رکعت بعد از زوال نماز نماز جمعہ سے پہلے یا یہ کہ ابتدائی چھ رکعت نمازجمعہ یا ظہر کے بعد پڑھے جیسا کہ کتب فقہاء میں نقل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بھی بہت سی نمازیں ہیں جن میں سے بعض کا یہاں ذکر کیا جا رہا ہے اگرچہ ان میں سے بہت سی نمازیں جمعہ کے ساتھ مخصوص نہیں ہیں لیکن جمعہ کے دن بہر حال ان کا ادا کرنا زیادہ افضل ہے،جن میں سے سب سے پہلی :
اَستَغفِرُاللهَ
میں اپنے رب سے مغفرت کا طالب ہوں
۱نماز کاملہ ہے۔ جسے جناب شیخ طوسیؒ،سیدؒ، شہیدؒ اور علامہ حلیؒ وغیرہ نے معتبر اسناد سے امام جعفر صادقؑ سے نقل کیا ہے کہ اپنے آباء اجداد کے حوالے سے رسول اکرمؐ کا یہ ارشاد نقل کیا ہے کہ جو شخص جمعہ کے دن ظہر سے پہلے چار رکعت نماز ادا کرے اور ہر رکعت میں سورۂ حمد کو دس مرتبہ قل اعوذ بربِّ الناس، قل اعوذ بربِّ فلق۔ قل ھو اللہ احد، قل یا ایہا الکافرون، آیۃالکرسی کو دس مرتبہ پڑھے یا دوسری روایت کی بنا پر انّا انزلناہُ اور آیت شَھِدَ اللہُ کو بھی دس مرتبہ پڑھے اور چار رکعت نماز تمام کرنے بعد استغفار کرے اور سو مرتبہ
سُبْحَانَ اللهِ
پاک و پاکیزہ ہے وہ خدا
وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ
حمد خدا ہی کے لیے ہے
وَ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اللهُ
اور اس کے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے۔
وَاللهُ اَكْبَرُ
وہ سب سے بزرگ ہے۔
وَ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللهِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ۔
اور نہیں کوئی قوّت و طاقت مگر وہ جو خدائے بزرگ و برتر سے ہے۔
کہہ کر سو مرتبہ صلوات پڑھے۔ پروردگار اس سے تمام اہل زمین و آسمان، شیاطین اور حکام ظالم کے شر کو دور کر دے گا۔ اس کے علاوہ اور بھی فضائل اس نماز کے نقل کئے گئے ہیں۔
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّ اٰلِ مُحَمَّدٍ
خدایا محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
۲دوسری نماز
۲نماز حارث ہمدانی جسے حارث نے امیر المومنینؑ سے نقل کیا ہے کہ اگر ممکن ہو تو جمعہ کے دن دس رکعت نماز پڑھو اور رکوع و سجود کو بہترین طریقہ سے انجام دو اور ہر دو رکعت کے بعد سو مرتبہ :۔
سُبْحَانَ اللهِ وَ بِحَمْدِهِ۔
پاک و پاکیزہ ہے وہ خدا اور حمد اسی کے لئے ہے
کہو کہ اس نماز کی بے حساب فضیلت ہے۔
۳تیسری نماز
۳وہ نماز جسے معتبر سند کے ساتھ امام جعفر صادقؑ سے نقل کیا گیا ہے کہ جو شخص بھی سورۂ ابراہیم اور سورۂ حجر کو جمعہ کے دن دو رکعتوں میں الگ الگ پڑھے وہ زندگی میں پریشان دیوانہ اور بلا میں مبتلا نہیں ہو سکتا ہے۔