روضۂ مبارک امام رضاؑ بارگاہِ مقبولیت حاجت
مؤلّف: اس جگہ پر چند مطالب کا ذکر کر دینا زیادہ مناسب ہے۔
۱سند معتبر سے امام علی نقیؑ سے نقل کیا گیا ہے جو شخص بھی خدا کی بارگاہ میں کوئی حاجت رکھتا ہو وہ ہمارے جد امام رضاؑ کی شہر طوس میں اس طرح زیارت کرے کہ غسل کرنے کے بعد حضرت کے بالائے سر دو رکعت نماز ادا کرے اور قنوت میں اپنی حاجت طلب کرے۔ یقیناً پروردگار اس دعا کو قبول کرے گا اگر کسی گناہ اور قطع رحم سے متعلق نہیں ہے۔ یقیناً حضرت کی قبر کی جگہ جنت کے بقعات میں سے ایک بقعہ ہے اور جب بھی کوئی مومن اس کی زیارت کرتا ہے پروردگار اس کو آتشِ جہنم سے آزاد کر دیتا ہے اور جنت میں داخل کر دیتا ہے۔