EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
قبرِ مبارک حسینؑ بن علی نقی علیہ السّلام
مؤلّف: معروف ہے کہ قبر عسکریینؑ کے پاس بہت سے سیاداتِ عظام کی قبریں بھی ہیں جن میں سے حسینؑ بن امام علی نقیؑ بھی ہیں جن کی تفصیلی حالات تو نہیں معلوم لیکن جیسا کہ خیال ہے کہ وہ سید جلیل القدر اور عظیم الشان تھے اس لئے کہ بعض روایات سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ امام حسن عسکریؑ اور ان کے بھائی حسین بن علی کو سبطین کہا جاتا تھا جن کی تشبیہ امام حسنؑ اور امام حسینؑ سے دی جاتی تھی۔ اور روایت ابو الطیب میں ہے کہ امام عصرؑ کی آواز حسینؑ سے ملتی جلتی تھی اور شجرۃ الاولیاء تالیف سید فقیہ محدث حکیم اردکانی یزدیؒ میں اولاد امام علی نقیؑ کے ذیل مین نقل کیا گیا ہے کہ حضرت کے فرزند حسین عابدوں اور زاہدوں میں تھے اور اپنے بھائی کی امامت کے معترف تھے۔ شاید کوئی تلاش کرنے والا اور بھی کچھ حالات تلاش کر سکے جو ان کی جلالت کو مزید واضح کر سکیں۔