صلوات معصومین علیہم السلام
شیخ طوسیؒ نے مصباح میں اعمال روز جمعہ میں فرمایا ہے کہ ہم سے اصحاب کی ایک جماعت نے ابوالمفضل شیبانی کے حوالہ سے نقل کیا ہے کہ انھوں نے اس کوخود حضرت ابو محمد عبداللہ بن عابد بدالیہ سے نقل کیا ہےکہ میں نے اپنے مولا امام حسن عسکریؑ سے ان کے گھر سامرہ میں ۲۵۵ھ میں سوال کیا کہ مجھے حرف حرف کیفیتِ صلوات پیغمبرؐ و اوصیاء پیغمبرؐ لکھوا دیں اور اس کے لئے میں اپنے ساتھ ایک بڑا کاغذ لے کر گیا تو آنحضرت نے اپنی زبان مبارک سے مجھے بغیر کسی کتاب کو دیکھے ہوئے اس طرح لکھوادیا۔