EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
شیخ طوسیؒ نے تہذیب میں یزید بن عبد الملک سے روایت کی ہے اور انھوں نے اپنے باپ کے حوالے سے اپنے جد سے روایت کی ہے کہ میں جناب فاطمہؐ کی خدمت میں مشرف ہوا۔ تو آپ نے سلام میں ابتداء فرمائی اس کے بعد پوچھا کہ کس کام کے لئے آئے ہو؟ میں نے عرض کی کہ میں برکت اور ثواب حاصل کرنے کی غرض سے حاضر ہوا ہوں۔ فرمایا کہ مجھے میرے پدربزرگوار نے خبر دی ہے کہ کہ جو شخص بھی مجھ پر اور ان پر تین دن تک سلام کرے گا پروردگار بہشت اس کے لئے واجب کر دے گا۔ میں نے عرض کی کہ یہ آپ کی یا ان کی زندگی کا قصہ ہے؟ فرمایا یقیناً بلکہ مرنے کے بعد بھی ۔