EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
مقنعہ میں امام صادقؑ سے روایت ہے کہ جو شخص ہماری زیارت کرے گا اس کے گناہ بخش دیئے جائیں گے اور وہ فقیر و پریشان دنیا سے نہیں جا سکتا۔
شیخ طوسیؒ نے تہذیب میں امام حسن عسکریؑ سے روایت کی ہے کہ جو امام صادقؑ کی زیارت کرے اور ان کے پدربزرگوار امام باقرؑ کی زیارت کرے وہ کسی بیماری، درد اور تکلیف میں مبتلا نہیں ہو سکتا ہے۔
ابن قولویہ نے کامل الزیارات میں ایک طولانی حدیث ہشام بن سالم کے حوالہ سے امام صادقؑ سے روایت کی ہے جس کے فقرات میں یہ ہے کہ ایک شخص امام صادقؑ کی خدمت میں حاضر ہوااور اس نے عرض کی کہ کیا آپ کے والد کی زیارت کرنی چاہیئے؟ فرمایا یقیناً ___عرض کی زیارت کرنے والے کو کیا اجر ملنے والا ہے؟ فرمایا کہ بہشت اس کے لئے ہے اگر آپ کی امامت کا اعتقاد بھی رکھتا ہو اور آپ کے احکام کی اطاعت بھی کرتا ہو۔ عرض کیا کہ اگر کوئی شخص اس زیارت سے کنارہ کشی کر لے تو اس کا انجام کیا ہو گا؟ فرمایا اس کے مقدر میں روزِ قیامت حسرت ہی حسرت ہے۔ گرض اس باب میں احادیث بہت ہیں اور اور میری نظر میں اتنی ہی مقدار کافی ہے۔