EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
نماز آیات
نمازآیات جس کے پڑھنے کاطریقہ بعدمیں بیان ہوگاتین چیزوں کی وجہ سے واجب ہوتی ہے :
۱: سورج گرہن
۲: چاند گرہن
۳: اگرچہ ان کے کچھ حصے کوہی گرہن لگے اورخواہ انسان پراس کی وجہ سے خوف بھی طاری نہ ہواہوتو پھر بھی نماز آیات واجب ہے۔
۴: زلزلہ احتیاط واجب کی بناپراگرچہ اس سے کوئی بھی خوف زدہ نہ ہواہو۔ البتہ بادلوں کی گرج،بجلی کی کڑک، سرخ وسیاہ آندھی اورانہی جیسی دوسری آسمانی نشانیاں جن سے اکثر لوگ خوف زدہ ہوجائیں اوراسی طرح زمین کے حادثات مثلاً زمین کا دھنس جانا اور پہاڑ کا ٹکڑے ٹکڑے ہوجاناجن سے اکثرلوگ خوف زدہ ہو جاتے ہیں ان صورتوں میں بھی احتیاط مستحب کی بناپرنماز آیات ترک نہیں کرنی چاہئے۔
نمازآیات پڑھنے کاطریقہ
مسئلہ ۱۴۸۶نمازآیات کی دورکعتیں ہیں اورہررکعت میں پانچ رکوع ہیں ۔ اس کے پڑھنے کاطریقہ یہ ہے کہ نیت کرنے کے بعدانسان تکبیرکہے اور ایک دفعہ الحمد اور ایک پوراسورہ پڑھے اوررکوع میں جائے اورپھررکوع سے سراٹھائے پھردوبارہ ایک دفعہ الحمداورایک سورہ پڑھے اور پھررکوع میں جائے۔اس عمل کوپانچ دفعہ انجام دے اور پانچویں رکوع سے قیام کی حالت میں آنے کے بعددوسجدے بجالائے اور پھر اٹھ کھڑا ہو اور پہلی رکعت کی طرح دوسری رکعت بجالائے اورتشہداورسلام پڑھ کرنمازتمام کرے۔
مسئلہ ۱۴۸۷نمازآیات میں یہ بھی ممکن ہے کہ انسان نیت کرنے اورتکبیر اور الحمد پڑھنے کے بعد ایک سورے کی آیتوں کے پانچ حصے کرے اورایک آیت یااس سے کچھ زیادہ پڑھے بلکہ ایک آیت سے کم بھی پڑھ سکتاہے لیکن احتیاط کی بناپر ضروری ہے کہ مکمل جملہ ہو اور سورہ کے شروع سے ابتداء کرے اور’’ بسم اللہ‘‘ کہنے پر اکتفا نہ کرےاوراس کے بعدرکوع میں جائے اور پھرکھڑاہوجائے اور الحمدپڑھے بغیر اسی سورہ کادوسراحصہ پڑھے اور رکوع میں جائے اور اسی طرح اس عمل کو دہراتا رہے حتیٰ کہ پانچویں رکوع سے پہلے سورے کو ختم کردے مثلاً سورۂ فلق میں پہلے بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِض قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِض پڑھے: اور رکوع میں جائے۔ اس کے بعد کھڑاہواور پڑھے: مِنْ شَرِّ مَاخَلَقَض اور دوبارہ رکوع میں جائے اور رکوع کے بعدکھڑاہواورپڑھے: وَمِنْ شَرِّ غَاسِقٍ اِذَاوَقَبَض پھر رکوع میں جائے اورپھرکھڑاہواورپڑھے: وَمِنْ شَرِّ النَّفّٰثٰتِ فِی الْعُقَدِض اور رکوع میں چلاجائے اورپھر کھڑا ہوجائے اور پڑھے: وَمِنْ شَرِّحَاسِدٍ اِذَاحَسَدَض اور اس کے بعدپانچویں رکوع میں جائے اور رکوع سے کھڑاہونے کے بعددوسجدے کرے اور دوسری رکعت بھی پہلی رکعت کی طرح بجالائے اوراس کے دوسرے سجدے کے بعدتشہداورسلام پڑھے اور یہ بھی جائزہے کہ سورے کوپانچ سے کم حصوں میں تقسیم کرے لیکن جس وقت بھی سورہ ختم کرے لازم ہے کہ بعدوالے رکوع سے پہلے الحمدپڑھے۔