EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
پہلی رات مَاہِ محرّم
سیدؒ نے اقبال میں اس رات کی چند نمازیں ذکر کی ہیں:۔
۱دو رکعت نماز، ہر رکعت میں حمد اور توحید۔
۲دو رکعت نماز، پہلی رکعت میں حمد و انعام اور دوسری میں حمد و یٰسٓ۔
۳دو رکعت نماز۔ ہر رکعت میں حمد اور گیارہ مرتبہ قل ھواللہ احد۔ روایت میں ہےکہ رسولؐ خدا نے فرمایا کہ جو شخص اس رات میں دو رکعت نماز پڑھے اور صبح کو جو سال کا پہلا دن ہے روزہ رکھے وہ اس شخص کی طرح ہے جس نے سال بھر نیکی کی پابندی کی ہو اور وہ تمام سال محفوظ رہے گا اور اگر موت آگئی تو جنت میں جائے گا اور سیدؒ نے اس ماہ کےچاند کے لئے ایک طولانی دعا ذکر کی ہے اور اگر ممکن ہو تو اس رات میں دعا ونماز اور قرآن کے ساتھ بیدار رہے۔