EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
۲۰ صفر روزِ اربعین چہلم
روز بستم
چہلم کو دن ہے اور شیخینؒ کے بقول حرم امام حسین علیہ السلام شام سے مدینہ پلٹ کر آئے اور یہ جابر بن عبداللہ کے زیارت امام حسینؑ کے لئے کربلا پہنچنے کا دن ہے کہ وہ امام علیہ السلام کے پہلے زائر ہیں اورامام حسینؑ کی زیارت اس دن مستحب ہے۔ اور حضرت امام حسن عسکریؑ سے روایت ہےکی مومن کی پانچ علامتیں ہیں۔ شب و روز میں اکیاون رکعت نماز فریضہ و نافلہ پڑھنا اور چہلم کی زیارت پڑھنا اور داہنے ہاتھ میں انگوٹھی پہننا اور خاک پر سجدہ کرنا اور بلند آواز سے بسم اللہ کہنا۔ اور شیخؒ نے تہذیب و مصباح میں اس دن کی مخصوص زیارت بھی امام صادقؑ سے نقل کی ہے جسے ہم انشاء اللہ زیارت کے باب میں نقل کریں گے۔