EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
بیماریوں کیلئے چند دعائیں۔
۱حضرت امام جعفر صادقؑ سے روایت ہے کہ درد کے لئے کہو:
بِسْمِ اللهِ وَ بِاللهِ‏
خدا کے نام سے خدا کی ذات سے
كَمْ مِنْ نِعْمَةٍ للهِ
خدا کی کتنی نعمتیں
فِىْ عِرْقِ سَاكِنُ وَ غَيْرَ سَاكِنُ
جو ساکن اور متحرک رگوں میں ہیں
عَلٰى عَبْدٍ شَاكِرٍ وَ غَيْرَ شَاكِرٍ۔
شکر کرنے والے اور ناشکرے بندوں پر۔
اور واجب نمازکے بعد اپنی داڑھی پکڑ کر تین مرتبہ کہے:
اَللّٰهُمَّ فَرِّجْ عَنِّىْ كُرْبَتِىْ‏
اے معبود! میری مصیبت دور کردے
وَ عَجِّلْ عَافِيْتِىْ
جلد عافیت عطا کر
وَ اكْشِفْ ضُرِّىْ۔
اور میرا غم مٹا دے۔
کوشش کرو یہ عمل گریہ و زاری کے ساتھ انجام پائے۔
۲حضرت امام جعفر صادقؑ سے منقول ہے کہ دردکی جگہ پر ہاتھ رکھ کر کہے:
بِسْمِ اللهِ وَ بِاللهِ
خدا کے نام سے خدا کی ذات سے
وَ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللهِ
اور محمد خدا کے رسول کے ساتھ
صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَ اٰلِهٖ
درود و سلام ہو ان پر اور ان کی آل پر
وَ لَا حَوْلَ وَ لَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللهِ
اور نہیں کوئی طاقت و قوّت مگر جو خدا کی ہے
اَللّٰهُمَّ امْسَحْ عَنِّىْ مَا اَجِدُ۔
اے معبود! وہ درد ہٹا دے جسے محسوس کرتا ہوں۔
اس کے بعد دائیں ہاتھ کو تین مرتبہ درد کی جگہ پھیرے۔
۳حضرت امام محمد باقرؑ سےمروی ہے کہ حضرت امیرالمومنینؑ مریض ہوئے تو رسولؐ اکرم آپ کی عیادت کے لئے تشریف لائے اور فرمایا کہ یہ کہو:
اَللّٰهُمَّ اِنِّىۤ اَسْاَلُكَ تَعْجِيْلَ عَافِيَّتِكَ
اے معبود! تجھ سے مانگتا ہوں تیری طرف سے جلد صحت
وَ صَبْرًا عَلٰى بَلِيَّتِكَ
تیری طرف سے آئی مصیبت پر صبر
وَ خُرُوْجًا اِلٰى رَحْمَتِكَ۔‏
اور تیری رحمت کی طرف جانے کی توفیق۔
۴حضرت امام جعفر صادقؑ سے مروی ہے کہ:
درد کی جگہ پر ہاتھ رکھ کر تین مرتبہ کہو:
اَللّٰهُمَّ اِنِّىۤ اَسْاَلُكَ بِحَقِّ الْقُرْاٰنِ الْعَظِيْمِ
اے معبود! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں قرآن عظیم کے حق کا وا سطہ دے کر
اَلَّذِىْ نَزَلَ بِهِ الرُّوْحُ الْاَمِيْنُ
کہ جس کو لے کر روح الامین نازل ہوتے رہے
وَ هُوَ عِنْدَكَ فِىْ‏ اُمِّ الْكِتَابِ عَلِىٌّ حَكِيْمٌ
اور تیرے ہاں دفتر کل موجود ہے بلند مرتبہ حکمت والا ہے
اَنْ تَشْفِيَنِىْ بِشِفَاۤئِكَ
یہ کہ تو مجھےاپنی طرف سے شفا دے
وَ تُدَاوِيَنِىْ بِدَاوَاۤئِكَ
اور دوا سےمیری چارہ گری فرما
وَ تُعَافِيَنِىْ مِنْ بَلَاۤئِكَ
اور اپنی بلاؤں سے محفوظ رکھ ۔
وَ تُصَلِّيَ عَلٰي مُحَمَّدٍ وَ اٰلِ مُحَمَّدٍ
اور رحمت نازل فرما محمدؐ و آل محمدؐ پر
۵ابو حمزہ سے روایت ہے میرے زانوں میں درد ہو گیا تو میں نے حضرت امام محمد باقرؑ کی خدمت میں اس کی شکایت کی۔ آپؑ نے فرمایاٍ کہ جب بھی تم نماز تمام کرو تو کہو:
يَاۤ اَجْوَدَ مَنْ اَعْطٰى
اے بہترین عطا کرنے والے،
وَ يَا خَيْرَ مَنْ سُئِلَ
اے بہترین مسئول،
وَ يَاۤ اَرْحَمَ‏ مَنِ اسْتُرْحِمَ
اے بہترین رحم کرنے والے
اِرْحَمْ ضَعْفِىْ وَ قِلَّةَ حِيْلَتِىْ
میری کمزوری، میری بے چارگی پر رحم فرما
وَ اَعْفِنِىْ مِنْ وَجَعِىْ۔
اور مجھے اس درد سے نجات عطا فرما۔
چنانچہ میں اسے پڑھا تو شفایاب ہو گیا۔
شیخ عباس قمیؒ فرماتے ہیںکہ ہم نے کتاب کے شروع پر بیماریوں کی دوسری دعائیں بھی ذکر کی ہیں۔