EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
فضیلت زیارت امام زادگانؑ
مطلب دوم: زیارت امام زادگان و شاہزادگانِ خانوادۂ نبوت۔ کہ جن کی قبریں محل فیوض و برکات اور مقام نزول رحمت و عنایت الٰہی ہین علماء اعلام نے تصریح فرمائی ہے کہ ان کی قبروں کی زیارت مستحب ہے اور الحمدللہ کہ شیعوں کے متعدد شہروں میں ان کی قبریں موجود ہیں بلکہ قریوں صحراؤں اور پہاڑوں پر بھی ان کی قبریں عاجزوں کے لئے پناہ گاہ کمزوروں اور مظلوموں کے لئے ملجاء و ماویٰ ہیں اور مردہ دلوں کی زندگی کا باعث ہیں اور تاقیامت رہیں گی۔ اور ان سے کرامات بھی ظاہر ہوتے رہیں گے۔ لیکن واضح رہے کہ جس امام زادہ کے فیوض وبرکات و کرامات کو حاصل کرنے کے لئے انسان اطمینان قلب کے ساتھ سفر کی زحمتیں برداشت کر سکتا ہے اس کے لئے دو چیزوں کو باقاعدہ طے کر لینے کے بعد ان کے مزارات کا ارادہ کرنا چاہیئے۔
۱ان کی جلالت قدر اور عظمت کو پہچان لے کہ وہ شرافت نسب کے علاوہ کن عظمتوں کے مالک ہیں جس کا تذکرہ کتب احادیث و انساب و تاریخ میں موجود ہے یہ معلوم ہونا چاہیئےکہ یہ قبر اسی جلیل کی ہے اور اس کی طرف نسبت صحیح ہے اور ظاہر ہے کہ ان دونوں باتوں کا جمع ہونا بہت کم ہو گا۔ ہم نے کتاب ہدہۃ الزائر میں چند حضرات کی طرف اشارہ کر دیا ہے اور نقشۃ الصدور اور منتہیٔ الآمال میں حضرت محسن بن حسینؑ کی طرف اشارہ کر دیا ہے۔ مگرچونکہ اس مقام پر زیادہ گنجائش نہیں ہے۔ لہٰذا فقط دو شخصیتوں کا تذکرہ کیاجا رہا ہے۔